Saturday, April 20, 2024

پاکستان اور بھارت کے درمیان ڈیوس کپ ٹائی میچ نیوٹرل مقام پر کرانے کا فیصلہ

پاکستان اور بھارت کے درمیان ڈیوس کپ ٹائی میچ نیوٹرل مقام پر کرانے کا فیصلہ
November 5, 2019
لندن ( 92 نیوز) بھارت کی کھیلوں کو سیاست زدہ کرنے کی روش برقرار ہے ، پاکستان میں کھیلنے سے انکا رپر ڈیوس  کپ اوشیانا زون کے میچ نیو ٹرل مقام پر منتقل کر دیے گئے ۔ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے بھارت کی درخواست پر  میچز منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ، بھارت کو ڈیوس کپ اوشیانا زون کے میچ 29اور30نومبر کو اسلام آباد میں کھیلنا تھے ، نیوٹرل مقام کا تعین ابھی کرنا باقی ہے ۔ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے مطابق بطور میزبان پاکستان پانچ ورکنگ ڈیز کے اندر نیوٹرل مقام کا تعین کرسکتا ہے ۔ آئی ٹی ایف کاکہنا تھا کہ ہمارے لیے کھلاڑیوں اور آفیشلز کی سکیورٹی سب سے اہم ہے،پاکستان کی سکیورٹی صورتحال کو سامنے رکھ کر یہ فیصلہ کیا۔ ڈیوس کپ کے میچز پہلے ستمبر میں ہونا تھا مگر بھارت کے انکار کے باعث تاریخ میں توسیع کی گئی تھی۔