Tuesday, April 30, 2024

پاکستان اور بھارت کے درمیان مسائل کا حل جنگ نہیں : سشما سوراج

پاکستان اور بھارت کے درمیان مسائل کا حل جنگ نہیں : سشما سوراج
December 17, 2015
ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ جنگ مسئلے کا حل نہیں ہے۔ دہشت گردی کے سائے کو دور کرنے کا واحد راستہ صرف مذاکرات ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق لوک سبھا میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مسائل کا حل جنگ نہیں۔ اسی وجہ سے فیصلہ کیا گیا کہ دہشت گردی کے سائے کو مٹانے کے لیے مذاکرت ہی واحد راستہ ہیں۔ روس میں پاک بھارت وزرائے اعظم کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دہشت گردی کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے مذاکرات کا فیصلہ کیا گیا اور اسی وجہ سے بنکاک میں دونوں ممالک کے قومی سلامتی کے مشیروں کی ملاقات ہوئی جو مثبت رہی۔ انہوں نے کہا کہ ایک ملاقات سے تمام معاملات حل نہیں ہوتے لہٰذا مذاکرات کے عمل کو جاری رکھیں گے۔