Friday, April 19, 2024

پاکستان اور بھارت کے درمیان دوریاں ختم ہوسکتی ہیں : عمران خان

پاکستان اور بھارت کے درمیان دوریاں ختم ہوسکتی ہیں : عمران خان
December 11, 2015
نئی دہلی(92نیوز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ کرکٹ کھیلنے سے پاکستان اور بھارت کے درمیان دوریاں ختم ہو سکتی ہیں نریندر مودی سے پاک بھارت سیریز کے بارے میں بات کی جسے اُنہوں نے مسکرا کر جواب دیا یہ نہیں کہہ سکتا کہ ہاں تھی یا ناں۔ تفصیلات کےمطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایک بھارتی ٹی وی پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاک بھارت مذاکرات کے آغاز کا خیر مقدم کرتے ہیں  بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات انتہائی مثبت رہی نریندر مودی سے پاک بھارت کرکٹ سیریز کے حوالے سے بات کی۔ متوالوں کے کپتان عمران خان کا کہنا تھا کہ  سیاست ایک انتہائی مشکل کام ہے اگر اُنہیں سیاست کو پیشے کے طور پر اپنانا پڑتا تو وہ اپنے آپ کو گولی مار دیتے ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے کسی واقعے کے بعد  کرکٹ یا باہمی رابطوں کو ختم کرنا عقلمندی نہہیں ۔ پروگرام میں عمران خان نے بھارت اور پاکستان کے درمیان کھیلی گئی کرکٹ اور کھلاڑیوں پر بھی بات کی ،، پروگرام کے آخر میں  میزبان نے شرکا کی رائے لی تو نوے فیصد نے پاک بھارت سیریز کے حق میں ہاتھ اٹھا دئیے۔