Saturday, May 18, 2024

پاکستان اور بھارت کی ایٹمی صلاحیت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے: سویڈن ادارے کا دعویٰ

پاکستان اور بھارت کی ایٹمی صلاحیت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے: سویڈن ادارے کا دعویٰ
June 15, 2015
سویڈن (ویب ڈیسک) سویڈن کے ادارے اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ نے سالانہ رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت اپنی ایٹمی صلاحیت میں مسلسل اضافہ کر رہے ہیں۔ اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ نے سالانہ رپورٹ کے مطابق ایٹمی صلاحیت کے حامل ممالک ایٹمی ہتھیاروں کو اپ گریڈ کر رہے ہیں۔ دو ہزار دس سے دو ہزار پندرہ کے درمیان امریکا اور روس نے ایٹمی وار ہیڈز میں کمی کی۔ دنیا بھر میں موجود بائیس ہزار چھے سو نیوکلیئر وار ہیڈز کم ہو کر پندرہ ہزار آٹھ سو پچاس رہ گئے ہیں۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایٹمی ممالک نے وسیع اور مہنگے طویل المدتی ماڈرنائزیشن پروگرام بھی تیارکیے ہیں۔ عالمی سطح پر تسلیم شدہ ایٹمی ممالک میں چین کے پاس دو سو ساٹھ اور فرانس کے پاس تین سو ایٹمی وار ہیڈز موجود ہیں۔ برطانیہ کے نیوکلیئر وار ہیڈز کی تعداد دو سو پندرہ ہے۔ پاکستان کے پاس سو سے ایک سو بیس جبکہ بھارت کے پاس نوے سے ایک سو دس ایٹمی ہتھیار موجود ہیں۔ اسرائیل کے پاس اسی نیوکلیئر وار ہیڈز ہیں اور اس نے بیلسٹک میزائل کے تجربات بھی کیے۔