Wednesday, April 24, 2024

پاکستان اور بھارت میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2021 کا ہائی ولٹیج مقابلہ آج ہوگا

پاکستان اور بھارت میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2021 کا ہائی ولٹیج مقابلہ آج ہوگا
October 23, 2021 ویب ڈیسک

دبئی (92 نیوز) بڑے ایونٹ کا بڑا ٹاکرا، پاکستان اور بھارت میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2021 کا ہائی ولٹیج مقابلہ آج ہوگا، روایتی حریف دبئی کے اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا جنون اپنے عروج پر پہنچ گیا، پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بڑے مقابلے کے لیے، دونوں ٹیمیں تیار ہیں۔ شائقین پرجوش ہیں، ہائی وولٹیج میچ کے لیے سب کی نظریں دبئی کے اسٹیڈیم پر ہیں۔ میچ کی تمام ٹکٹیں پہلے ہی فروخت ہوچکی ہیں۔ دونوں ٹیمیں آج دبئی میں ٹکرائیں گی۔

بھارت کے خلاف میچ کے لیے 12 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا، اسکواڈ میں بابر اعظم، محمد رضوان، محمد حفیظ، شیعب ملک، حیدر علی شامل ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی، فخر زمان، آصف علی، عماد وسیم، حارث رؤف، شاداب خان اور حسن علی بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے پلئینگ الیون کافیصلہ میچ سے پہلے کریں گے، سرفراز احمد کو ضرورت پڑنے پر ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے، دوسری جانب پی سی بی نے قومی کپتان بابر اعظم کی ٹریننگ روٹین شائقینِ کرکٹ کے ساتھ شیئر کر دی۔

بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کا کہنا ہے پاکستان ٹیم مضبوط ہے،ان کے پاس اچھے کھلاڑی ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا میچ آج شام سات بجے دبئی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

پاک بھارت میچ کیلئے شائقین کرکٹ پرجوش ہیں۔ شوبز انڈسٹری سے وابستہ شخصیات نے قومی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ اوورسیز پاکستانی بھی قومی ٹیم کیلئے دعا گو ہیں۔

وفاقی وزیر فواد چودھری کہتے ہیں۔ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کیلئے آج سپر ہیرو بننے کا سنہری موقع ہے۔

پوری قوم کی نظریں ہائی وولٹیج مقابلے پر لگی ہیں۔ قوم شاہینوں کی فتح کیلئے دعا گو ہے۔