Friday, May 17, 2024

پاکستان اور بھارت میں تناؤ کم کرنے کیلئے کوشاں ہیں، سعودی نائب وزیر خارجہ

پاکستان اور بھارت میں تناؤ کم کرنے کیلئے کوشاں ہیں، سعودی نائب وزیر خارجہ
March 21, 2021

ریاض (92 نیوز) سعودی نائب وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا، سعودی عرب پاکستان اور بھارت میں تناؤ کم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

عادل الجبیر کا عرب میڈیا کو انٹرویو میں کہنا تھا کہ سعودی عرب پورے خطے میں امن چاہتا ہے، اس کیلئے کئی سطحوں پر کوششیں جاری ہیں۔

انہوں نے مزید کہا سوڈان میں استحکام پیدا کرنا ہو یا لیبیا میں جنگ کا خاتمہ، سعودی عرب نے ہر جگہ مثبت کردار ادا کیا۔