Friday, May 17, 2024

پاکستان اور بھارت میں امن خطے کی ترقی کا ضامن ہے ، فواد چودھری

پاکستان اور بھارت میں امن خطے کی ترقی کا ضامن ہے ، فواد چودھری
March 24, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ ‏پاکستان اور بھارت میں امن اس خطے کی ترقی کا ضامن ہے لیکن امن صرف خواہش ہی رہے گا۔

فواد چودھری نے کہا کہ اگر ہندوستان یہ سمجھے کہ کشمیر پر پاکستان ہندوستان کا آئینی حق تسلیم کرے، ایسی چالاکیاں نہ کبھی پہلے کام آئیں نہ ہی اب آسکیں گی،امن اس خطےکو معاشی سپر پاور بنا سکتا ہے لیکن شرط یہ ہےکہ امن برابری پر ہو۔