Monday, September 16, 2024

پاکستان اور بھارت دہشتگردی کے خلاف تعاون بڑھائیں : مارک ٹونر

پاکستان اور بھارت دہشتگردی کے خلاف تعاون بڑھائیں : مارک ٹونر
August 5, 2016
واشنگٹن (ویب ڈیسک)امریکا نےایک بار پھرپاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ کردیا۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت دہشت گردی کے خلاف تعاون بڑھائیں پاکستان تمام دہشت گرد گروپوں کے خلاف کارروائی یقینی بنائے۔ تفصیلات کےمطابق واشنگٹن میں پریس بریفینگ  کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر نے کہا  کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف اقدامات کررہا ہے  لیکن  تمام دہشت گرد گروپوں کے ٹھکانے تباہ کرنے کے لے پاکستان کو  مزید  کوششیں  کرنا ہونگی ۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کاکہناتھاکہ پاکستان ہمسایہ ملکوں پرحملے کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کرے۔ انھوں نے کہاکہ امریکا کی خواہش ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان اور بھارت کے درمیان  تعاون کو  فروغ دیا جائے اور   دہشت گردی کے خاتمے کے لئے  پاکستان افغانستان کے ساتھ بھی  تعاون بڑھائے۔ مارک ٹونر نے کہا کہ چین،پاکستان،افغانستان اورتاجکستان کےدرمیان انسداد دہشت گردی سے متعلق تعاون مثبت اقدام ہے۔