Thursday, March 28, 2024

شمالی کوریا نہیں، پاکستان اور بھارت ایٹمی جنگ کے دہانے پر ہیں، نیویارک ٹائمز کا اداریہ

شمالی کوریا نہیں، پاکستان اور بھارت ایٹمی جنگ کے دہانے پر ہیں، نیویارک ٹائمز کا اداریہ
March 8, 2019
نیو یارک (92 نیوز) پاکستان اور بھارت ایٹمی جنگ  کے دہانے پر ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان ایٹمی جنگ کا چھڑنا عین ممکن ہے، کشمیرکےمستقبل کا فیصلہ کیے بغیرخوفناک صورتحال کا سامنا رہےگا۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے اداریہ کے مطابق پاکستان اور بھارت میں ایٹمی جنگ کا خطرہ ٹلا نہیں  ہے۔ اخبارنے مودی کی بغض پاکستان کی آڑ میں سیاست چمکانے کی کوششوں کو بھی بے نقاب کردیا اورلکھاکہ مودی کوکشیدگی کم موقع ملا مگروہ الیکشن میں کامیابی کیلئے ہندو قوم پرستی کا سہارالے رہےہیں۔ جبکہ عمران خان کا بھارتی پائلٹ کےواپس بھجوانے کوسراہا گیا۔ دونوں ممالک میں جوہری تناؤ کا خدشہ ہےاوراگرایسا ہواتوممکن ہے پاکستان اوربھارت کےدرمیان اگلی محاذآرائی آسانی سےختم نہ ہو، اخبار نے مودی کی سیاسی سیاہ کاریوں کا پردہ چاک کرتے ہوئے کہا، مودی کوموقع ملاکہ وہ کشیدگی ختم کریں مگر انہوں نےدوسری بار وزیراعظم بننے کیلئے پاکستان مخالف بیانات دے کرہندو قوم پرستی کو بڑھاوا دیا۔ امریکی اخبارنے مزید لکھا کہ  پاکستانی فوج کی جانب سےبھارتی پائلٹ کی گرفتاری کے بعد وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اس کو رہا کرنے کے اعلان سے دنیابھرمیں مثبت تاثرگیا۔ نیویارک ٹائمز اپنے اداریہ میں واضح کیا کہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا دونوں ممالک کےتعلقات میں بہتری کےامکانات نہیں ہیں۔ اوراس مسئلہ کا حل پاکستان،بھارت اورکشمیری عوام کےدرمیان بات سےہی نکلناچاہیے۔