Saturday, April 20, 2024

پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین کھیلا جانیوالا وارم اپ میچ بارش کی نذر

پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین کھیلا جانیوالا وارم اپ میچ بارش کی نذر
May 27, 2019
کارڈف ( 92 نیوز) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جانیوالا وارم اپ میچ شروع ہونے سے قبل ہی بارش کی نذر ہو گیا۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے  میچ کی ابھی ٹاس بھی نہ ہوئی تھی کہ بادلوں نے اسٹیڈیم کو گھیرے میں لیکر برسنا شروع کر دیا جس کے باعث ٹاس بھی  نہ ہو پائی  اور میچ  پہلے تاخیر کا شکارہوا جسے بعد میں منسوخ کر دیا گیا۔ کارڈف کے میدان میں مسلسل بارش کے باعث ٹاس بھی نہ ہوسکا ،پاک بنگلہ دیش وارم اپ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر اڑھائی بجے شروع ہونا تھا تاہم چار گھنٹے تک بارش نہ رکنے پر آئی سی سی نے میچ منسوخی کا اعلان کردیا۔ پہلے وارم اپ میچ میں  پاکستان کو افغانستان سے شکست  کھانا پڑی تھی۔

پاکستانی کھلاڑی

پاکستان کے اسکواڈ میں آصف علی ، بابر اعظم ، فخر زمان ،حارث سہیل ، حسن علی ، عماد وسیم ، مام الحق ، محمد عامر ، محمد حفیظ ، محمد حسنین ، کپتان سرفراز احمد ، شاداب خان ،شاہین شاہ آفریدی ، شعیب ملک اور وہاب ریاض  شامل ہیں۔

بنگلہ دیشی اسکواڈ

بنگلہ دیش کے اسکواڈ میں ابو جاوید ، لٹن داس ، محمدا للہ ،کپتان مشرف مرتضی ،مہدی حسن مرزا، محمد مٹھن ،محمد سیف الدین ،مصدق حسین ،مشفیق الرحیم ، مستفیض الرحمان ،روبیل حسین ،صابر رحمان ،شکیب الحسن ،سومیا سرکار اور تمیم اقبال شامل ہیں۔

اس سے قبل پاکستان کو پہلے وارم اپ میچ میں افغانستان سے شکست کا مزہ چکھنا پڑا تھا۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا  ۔ پاکستان کی ساری ٹیم 47.5اوورز میں 262 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی ۔ پاکستان کی جانب سے اوپنر امام الحق نے 32 ،ساتھی اوپنر فخر زمان نے 19 ، ٹاپ آرڈر بابر اعظم نے 112 ،حارث سہیل نے ایک ، محمد حفیظ نے 12،شعیب ملک نے 44، کپتان سرفراز احمد نے 13 ، عماد وسیم نے 18 ،حسن علی نے 6 اور شاداب خان نے ایک  رنز بنایا تھا۔ افغانستان نے 263 رنز کا ہدف صرف دو گیندیں پہلے 7 کھلاڑی آؤٹ پر حاصل کر لیا۔ اوپنر محمد شہزاد نے 23، ساتھی اوپنر حضرت اللہ نے 49،رحمت شاہ نے 32 رنز بنائے ۔ ٹاپ آرڈر حشمت اللہ شہیدی نے 74 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ۔