Thursday, April 25, 2024

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز آج سے ہوگا

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز آج سے ہوگا
November 25, 2021 ویب ڈیسک

چٹا گانگ (92 نیوز) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز آج سے ہوگا۔

ٹیسٹ گرین کیپس کا نیا امتحان آج سے شروع ہوگا، ٹی ٹوئنٹی کے بعد اب ہو گی طویل فارمیٹ کی کرکٹ ہوگی، قومی ٹیم ٹیسٹ میں بھی بنگال ٹائیگرز پر دھاک بٹھانے کے لیے تیار ہے، پاک بنگلہ دیش پہلا ٹیسٹ آج سے کھیلا جائے گا۔

گرین شرٹس نے چٹاگانگ میں بھر پور ٹریننگ سیشن کیا، قومی اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں نے اپنی خامیوں کو دور کرنے کے لیے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی۔ پہلے ٹیسٹ کے لیے 12 رکنی اسکواڈ کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔

قومی کپتان بابر اعظم ٹیسٹ میں بھی جیت کا تسلسل برقرار رکھنے کے لیے پُرامید ہیں، بابراعظم نے کہا اس ٹیسٹ چیمپئن شپ میں اچھا پرفارم کریں گے، ہر کھلاڑی اپنا رول ادا کر رہا جس سے میرے لیے آسانی ہو جاتی ہے۔

پہلے ٹیسٹ کے لیے 12 رکنی قومی اسکواڈ کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے، امام الحق کی ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔