Thursday, May 9, 2024

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز کا شیڈول رواں ہفتے جاری ہونیکا امکان

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز کا شیڈول رواں ہفتے جاری ہونیکا امکان
December 18, 2019
لاہور ( 92 نیوز) بنگلہ دیش کے دورہ پاکستان کے درمیان سیریز کا شیڈول رواں ہفتے جاری ہونے کا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کا خواہش مند ہے، پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز آئندہ سال جنوری میں شیڈول ہے۔ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے رواں ہفتے شیڈول جاری ہونے کا امکان ہے  جبکہ  سیریز کے   شیڈول میں تبدیلی کا  امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ صرف ٹیسٹ میچز کھیلنے کا خواہش مند ہے ، بی سی بی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو صرف دو ٹیسٹ میچز کرانے کی تجویز دی ہے۔ ذرائع کے مطابق ممکنہ  طور پر ٹیسٹ سیریز 30 جنوری سے15 فروری تک ہونے کے آپشن پر غور کیا جا رہا ہے۔ ‏پی سی بی نے تین ٹی 20 لاہور اور ٹیسٹ  میچز راولپنڈی اور کراچی میں تجویز کیے ہوئے ہیں، دو ٹیسٹ میچز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔