Wednesday, April 24, 2024

پاکستان اور بنگلہ دیش کیخلاف سیریز کا آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کل کھیلا جائے گا

پاکستان اور بنگلہ دیش کیخلاف سیریز کا آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کل کھیلا جائے گا
January 26, 2020
 لاہور (92 نیوز) پاکستان اور بنگلہ دیش کیخلاف سیریز کا آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کل قذافی اسٹیڈیم  میں کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم نے سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔ سیریز جیتنے کے بعد شاہینوں نے وائٹ واش پر نظریں جمالیں۔ پاکستان اور بنگلہ دیش تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں کل قذافی اسٹیڈیم  میں مد مقابل ہوں گے۔ قومی ٹیم نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بنگال ٹائیگرز کو 9 وکٹوں سے مات دے کر سیریز اپنے نام کی۔ پہلے میچ میں گرین شرٹس نے مہمان ٹیم کو پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی۔ گرین شرٹس کو تین میچوں کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ قومی ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار رکھنے کے لیے کل کا میچ جیتنا لازمی ہے۔