Friday, April 26, 2024

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا کل آغاز ہو گا،میچ کھلنا میں پاکستانی وقت کے مطابق صبح9بجے شروع ہو گا

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا کل آغاز ہو گا،میچ کھلنا میں پاکستانی وقت کے مطابق صبح9بجے شروع ہو گا
April 27, 2015
کھلنا(سپورٹس ڈیسک) پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان  دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کل کھلنا میں شروع ہو گا،کسی ایک میچ میں شکست پاکستانی ٹیم کو رینکنگ میں چوتھی سے پانچویں پوزیشن پر دھکیل سکتی ہے۔ میچ کھلنا کے شیخ ابو نصر اسٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق صبح نو بجے شروع ہو گا، مصباح الحق پاکستانی ٹیم کی قیادت کریں گے جب کہ ٹیم میں سینئر بیٹسمین یونس خان بھی شامل ہیں۔ اس سے قبل پاکستانی ٹیم کو بنگلا دیش میں اب تک تمام میچوں میں شکست ہوئی ہے، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی کے علاوہ گرین شرٹس کو وارم اپ میچ میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔