Saturday, April 27, 2024

پاکستان اور بنگلا دیش تیسرا ون ڈے کل ہو گا، گرین شرٹس کو کلین سویپ کا چیلنج درپیش

پاکستان اور بنگلا دیش تیسرا ون ڈے کل ہو گا، گرین شرٹس کو کلین سویپ کا چیلنج درپیش
April 22, 2015
ڈھاکا (ویب ڈیسک) پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا آخری میچ کل کھیلا جائے گا۔ سیریز تو ہاتھ سے نکل ہی گئی ہے، اب گرین شرٹس کو ساتویں پوزیشن بچانے کے لالے پڑ گئے ہیں۔ میچ کل میرپور ڈھاکا کے شیر بنگلا اسٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق دن ڈیڑھ بجے شروع ہو گا۔ میزبان ٹیم ابتدائی دو میچ جیت کر سیریز پہلے ہی اپنے نام کر چکی ہے تاہم پاکستانی ٹیم کے لئے کلین سویپ کی خفت سے بچنا ضروری ہے۔ پہلے میچ میں بنگلا دیش نے پاکستان کو اناسی رنز سے زیر کیا اور دوسرے میں سات وکٹوں سے شکست دی تھی۔