Wednesday, April 24, 2024

پاکستان اور بحرین کی مشترکہ فوجی مشقیں البدر چہارم 2020ء اختتام پذیر

پاکستان اور بحرین کی مشترکہ فوجی مشقیں البدر چہارم 2020ء اختتام پذیر
February 13, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان اور بحرین کی مشترکہ فوجی مشقیں البدر چہارم 2020ء اختتام پذیر ہو گئیں۔ تربیتی فوجی مشقوں میں انسداد دہشت گردی کے خصوصی آپریشنز کئے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور بحرین کی تربیتی فوجی مشقوں البدر 4 کا نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں کامیابی سے انعقاد کیا گیا۔ مشقوں میں بحرین نیشنل گارڈز اور پاکستان کے ایس ایس جی کے جوانوں نے حصہ لیا۔ 2 ہفتے تک جاری رہنے والی مشقوں میں انسداد دہشت گردی کے آپریشنز سمیت سرچ اینڈ کارڈن آپریشنز اور کلیئرنس آپریشن کئے گئے جبکہ مشقوں کے دوران کامبیٹ ایوی ایشن سپورٹ کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔ مشقوں میں جہاں بارودی سرنگیں ناکارہ بنانے کا مظاہرہ کیا گیا وہیں مشقوں میں اسنائپر کی مہارت بھی دکھائی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اختتامی تقریب میں بحرین کے جنرل عبدالرحمان راشد ال سعد کی سربراہی میں اعلی سطحی فوجی وفد نے شرکت کی۔ اختتامی تقریب میں ایس ایس جی کے کمانڈنٹ میجر جنرل ممتاز حسین بھی شریک ہوئے۔