Friday, March 29, 2024

پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے درمیان مذاکرات آج ہونگے ‏

پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے درمیان مذاکرات آج ہونگے ‏
May 12, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان گرے لسٹ سے نکل پائے گا یا نہیں؟، پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے درمیان مذاکرات آج ہونگے ۔اسٹیٹ بینک،ایف بی آر اور نیکٹا  نے اپنی اپنی رپورٹس تیار کرلیں۔ گرے لسٹ کے حوالے سے پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے درمیان مذاکرات آج ہوں گے ، سیکرٹری وزارت خزانہ یونس ڈھاگہ پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بنک نے مشکوک ترسیلات پر رپورٹ جبکہ ایس ای سی پی نے کالعدم تنظیموں کے اثاثوں کے خلاف کارروائی پر بریفنگ  تیار کرلی۔ ایف بی آر  نے منی لانڈرنگ کے خلاف جبکہ نیکٹا نے کالعدم تنظیموں کے خلاف کریک ڈاؤن کی رپورٹس تیار کرلی ہیں۔ اجلاس میں مئی 2019تک فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے  16 اہداف پر عمل درآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ  کالعدم قراردی جانیوالی  8 تنظیموں کے خلاف کارروائی پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کو  کالعدم تنظیموں کو میڈیم کے بجائے ہائی رسک قرار دینے پر اقدامات سے آگاہ کیا جائے گا۔