Tuesday, May 21, 2024

پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے درمیان مذاکرات رواں ماہ پیرس میں شروع ہونگے

پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے درمیان مذاکرات رواں ماہ پیرس میں شروع ہونگے
October 3, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے درمیان مذاکرات رواں ماہ پیرس میں ہونگے۔ اجلاس میں پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے یا نہ نکلنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ مذاکرات سے قبل پاکستان  نے ٹیکنیکل ٹیم  چین اور ملائشیا بھجوانے کا فیصلہ کرلیا۔ پاکستانی ٹیم ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کی حمایت کے حصول کیلئے ان ممالک سے جامع تبادلہ خیال کریگی۔ ایف اے ٹی ایف میں پاکستانی ٹیم کی قیادت سیکریٹری خزانہ، گورنر اسٹیٹ بینک یا ڈی جی فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کرینگے۔ ایف اے ٹی ایف کی سفارشات پر عملدرآمد رپورٹ ارسال کردی گئی۔ رپورٹ میں ٹیررازم اور ٹیرر فنانسنگ کے خطرات اور ان سے نمٹنے کے حوالے سے نئی نیشنل رسک اسیسمنٹ شامل کی گئی ہے۔ ایف اے ٹی ایف کا جواب آنے پر پلان مرتب کرکے باقاعدہ عملدرآمد شروع کر دیا جائیگا۔ پاکستان نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے ڈرگ اینڈ کرائمز کے تعاون سے بھی  رپورٹ تیار کر لی۔ رپورٹ میں ان شعبوں کی نشاندہی کی گئی ہے جو انتہائی کمزور و غیر محفوظ ہیں۔ رپورٹ میں  خامیاں دور کرنے کی تجاویز بھی دی گئی ہیں۔ کالعدم تنظیموں کے نیٹ ورک اور ذیلی گروپوں کو پکڑ کر ختم کرنے کی تفصیلات بھی رپورٹ کا حصہ ہیں۔