Thursday, April 25, 2024

پاکستان اور ایران کے مابین تیسری سرحدی گزر گاہ ’’ من پشین ‘‘ کا افتتاح

پاکستان اور ایران کے مابین تیسری سرحدی گزر گاہ ’’ من پشین ‘‘ کا افتتاح
April 21, 2021

اسلام آباد ( 92 نیوز ) پاکستان اور ایران کے مابین تیسری سرحدی گزرگاہ "مند، پشین" کا افتتاح کر دیا گیا،وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے کہا کہ مند پیشین گزرگاہ سے علاقہ مکینوں کو روزگار اور تجارتی فوائد حاصل ہوں گے ۔

پاکستان اور ایران کے مابین تیسری سرحدی گزرگاہ "مند، پشین" کا افتتاح کر دیا گیا، وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال، ایرانی وزیر شاہرات و شہری ترقی محمد اسلامی نے افتتاح کیا۔

وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال کا اس موقع پر کہنا تھا آج پاکستان خصوصا بلوچستان کے عوام لئے تاریخی دن ہے، چھ ماہ سے کم مدت میں دو گزرگاہوں کا کھلنا اہم سنگ میل ہے، مند پیشین گزرگاہ سے علاقہ مکینوں کو روزگار اور تجارتی فوائد حاصل ہوں گے۔

پاک، ایران سرحد پر مند، پشین گزرگاہ ضلع کیچ تربت سے متصل اہم ترین کراسنگ پوائنٹ ہے، پاکستان اور ایران کے مابین دسمبر 2020ء میں مند، ریمدان کی دوسری گزرگاہ کھولی گئی تھی، سرحدی گزرگاہیں بڑھنے سے تفتان، میرجاوہ بارڈر پوائنٹ پر ٹریفک کا بوجھ کم، اور کارکردگی بہتر ہو گی۔