Sunday, September 8, 2024

پاکستان اور ایران پانچ سالہ اسٹریٹیجک پلان پر متفق، دوطرفہ تجارت کا حجم پانچ ارب ڈالر تک بڑھانے کا فیصلہ

پاکستان اور ایران پانچ سالہ اسٹریٹیجک پلان پر متفق، دوطرفہ تجارت کا حجم پانچ ارب ڈالر تک بڑھانے کا فیصلہ
March 25, 2016
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) پاکستان اور ایران پانچ سالہ اسٹریٹیجک پلان پر متفق ہو گئے ہیں۔ پاک ایران دوطرفہ تجارت کا حجم پانچ ارب ڈالر تک بڑھانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ پاکستان اور ایران دوطرفہ تجارت بڑھانے کے لیے پانچ سالہ اسٹریٹجیک پلان پر متفق ہو گئے ہیں جس کے تحت دونوں ممالک دوطرفہ تجارت کا حجم 27 کروڑ ڈالر سے بڑھا کر 5 ارب ڈالر تک لے جائیں گے۔ دونوں ممالک نے کوئٹہ اور زاہدان میں کارگو سروس شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ کارگو سروس مہینے میں دو بار چلائی جائے گی۔ پاکستان نے ایران سے نان ٹیرف بیئریئرز ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ دوطرفہ تجارت بڑھانے کے لیے پاک ایران بارڈر پر روڈز اور ریلوے نیٹ ورک بہتر کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔ ایران نے پاکستانی تولیے، بیڈ شیٹس اور کینو کی درآمد کی اجازت دے دی ہے۔ دونوں ممالک نے الیکٹرانک ڈیٹا کے تبادلے اور مشترکہ ورکنگ گروپ کی تشکیل پر بھی اتفاق کیا ہے جبکہ ایران کا پاکستانی تاجروں اور ٹرک ڈرائیوروں کو ترجیحی ویزے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پانچ سالہ اسٹریٹیجک پلان پر دستخط ایرانی صدرحسن روحانی کے دورہ پاکستان کے دوران کیے جائیں گے۔