Friday, March 29, 2024

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف کی سطح پر معاہدہ طے

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف کی سطح پر معاہدہ طے
February 27, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف کی سطح پر معاہدہ طے ہو گیا۔ دوسرے اقتصادی جائزہ مذاکرات کامیابی سے مکمل ہو گئے۔ معاہدہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے مشروط ہے ۔ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس اپریل میں متوقع ہے ۔ اس اجلاس میں پاکستان کیلئے 45 کروڑ ڈالرز کی اگلی قسط منظور کی جائے گی۔ دوسرےجائزے کی تکمیل کیلئے پالیسیوں اور ضروری اصلاحات پر اتفاق ہو  چکا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ویڈیو کانفرنس مذاکرات میں نئے ٹیکسوں کے نفاز اور ٹیکسوں کی چھوٹ کی واپسی کو وفاقی بجٹ تک موخر کرنے کی  درخواست کی گئی ۔ فیصلہ آئی ایم ایف کا ایگزیکٹیو بورڈ کرے گا ۔ بجلی کے نرخوں کو پیداواری لاگت کے مطابق وصول کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ بجلی کمپنیوں کو بقایاجات کی وصولی بڑھانے اور لائن لاسز کو 9 سے 12 فیصد کے درمیان لا کر نقصانات پورے کرنے کے قابل بنانے کی درخواست کی گئی۔ بجلی کے بلوں میں نیا اضافی سرچارج وصول کرنے کیلئے پارلیمنٹ سے نیپرا ایکٹ میں ترامیم کا بل پاس کروانے کیلئے مزید مہلت مانگی گئی۔ گیس کمپنیوں کی مالی ضروریات کے مطابق گیس نرخوں میں اضافہ کیلئے مزید مہلت مانگی گئی جبکہ گھریلو صارفین کو چھوڑ کر بقیہ شعبوں کی گیس سبسڈی ختم کرنے کی درخواست کی گئی ہے ۔