Saturday, April 20, 2024

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ہونیوالی سیریز سے پانچ ماہ قبل ٹکٹیں بڑی تعداد میں فروخت

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ہونیوالی سیریز سے پانچ ماہ قبل ٹکٹیں بڑی تعداد میں فروخت
January 12, 2021

لندن (92 نیوز) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونیوالی سیریز سے 5ماہ قبل ٹکٹیں بڑی تعداد میں فروخت ہو گئیں ۔ شائقین کی بڑی تعدادنے  آن لائن ٹکٹوں کی خریداری میں گہری دلچسپی لی ،  برمنگھم ایجبسٹن میں 13 جولائی کو ہونیوالے ایک روزہ میچ کی تمام ٹکٹیں فروخت ہوگئیں۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 18 جولائی کو ہینڈلے میں ہونیوالے دوسرے ٹی20میں بھی ہاؤس فل ہے ۔ انگلش بورڈ نے یقین دہانی کرائی کہ میچز کی منسوخی یا ردوبدل کی صورت میں ٹکٹوں کی رقم ریفنڈ کی جائے گی۔

 کورونا وائرس کے خوف کے باوجود شائقین کرکٹ ٹکٹیں خریدنے میں مصروف ہیں ، پاکستان اور میزبان انگلینڈ کے مابین تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز جولائی میں کھیلی جائے گی۔

دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ون ڈے انٹرنیشنل 8 جولائی کو کارڈف میں کھیلا جائے گا ،  پاکستان اور میزبان ٹیم دوسرے ون ڈے میں 10 جولائی کو لارڈز میں مد مقابل ہوں گی ۔ سیریز کا آخری میچ 13 جولائی کو برمنگھم کے گراؤنڈ ایجبسٹن میں ہوگا،  پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 16 جولائی کو ٹرینٹ بریج سے ہو گا۔

دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا میچ 18 جولائی کو ہینڈلے میں کھیلا جائے گا۔