Tuesday, April 23, 2024

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کل دوسرا ون ڈے ، عامر کو انجری کے باعث ریسٹ دیئے جانے کا امکان

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کل دوسرا ون ڈے ، عامر کو انجری کے باعث ریسٹ دیئے جانے کا امکان
August 27, 2016
لندن(92نیوز)پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ کل کھیلا جائے گا۔ انگلش ٹیم کوپانچ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ دوسرے ون ڈے کے لیے محمد عامر کا انجری کے باعث ریسٹ دیئے جانے کا امکان ہے۔ تفصیلات کےمطابق لارڈز کے تاریخی گراؤنڈ میں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں دوسرے ون ڈے میں پاکستانی وقت کے مطابق دن ڈھائی بجے مدمقابل ہوں گی۔ ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ محمد عامر انجری کا شکار ہیں جس کے باعث انہیں دوسرے میچ میں  آرام دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔ عامر کی جگہ یاسر شاہ کو اسکواڈ کا حصہ بنایا جا سکتا ہے جبکہ سمیع اسلم کی شمولیت کا بھی امکان ہے۔ پانچ میچوں کی سیریز کا ساؤتھیمپٹن میں ہونے والا پہلا میچ جیتنے کے بعد میزبان انگلینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ پاکستانی ٹیم میچ جیت کر سیریز برابر کرنے کے لیے پر عزم ہے جبکہ انگلش ٹیم اپنی برتری مستحکم کرنے کے لیے میدان میں اترے گی۔