Thursday, March 28, 2024

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کل آخری ٹیسٹ شارجہ میں کھیلا جائیگا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کل آخری ٹیسٹ شارجہ میں کھیلا جائیگا
October 31, 2015
شارجہ(سپورٹس ڈیسک)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ کل سے شارجہ میں شروع ہو گا۔ پاکستان کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ تفصیلات کےمطابق دونوں ٹیموں نے آخری معرکے سے  پہلے بھرپور تیاری کی ہے پاکستان سیریز جیتنے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم سیریز بچانے کا عزم لے کر میدان میں اترے گی۔ دونوں ٹیموں میں ایک یا دو تبدیلیوں کا امکان ہے پاکستانی فاسٹ باولر عمران خان انجری کا شکار ہیں  اور ان کی جگہ راحت علی کو ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے جبکہ  باؤلنگ ایکشن کلیئر ہونے کے بعد بلال آصف کانام بھی زیر غور ہے۔ دوسری جانب انگلش باولر مارک ووڈ بھی  زخمی  ہونے کے باعث تیسرا ٹیسٹ نہیں کھیل سکیں گے۔