Friday, April 19, 2024

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا تیسرا میچ آج شام 6 بجے ہوگا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا تیسرا میچ آج شام 6 بجے ہوگا
August 30, 2016
ناٹنگھم(92نیوز)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان  ون ڈے  سیریز کا تیسرا میچ  آج پاکستانی وقت کے مطابق شام چھے بجے شروع ہو گا۔ شاہینوں کو سیریز کی شکست سے بچنے کا چیلنج درپیش ہے۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا تیسرا ون ڈے ناٹنگھم میں کھیلا جائے گا۔ گرین شرٹس کو تیسرے میچ میں سیریز بچانے کا چیلنج درپیش ہے۔ اب تک کھیلے گئے دونوں میچوں میں فتح میزبان ٹیم کے نام رہی ہے۔ انگلش ٹیم تیسرا میچ جیت گئی تو اس سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل ہو جائے گی تاہم گرین شرٹس کے جیتنے کی صورت میں  ان کا سیریز میں واپسی کا امکان ہے۔ تیسرے میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں ایک سے زیادہ تبدیلیاں کی جا سکتی ہیں تاہم محمد حفیظ کی جگہ محمد عرفان کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔  انگلش ٹیم میں بھی ایک دو تبدیلیاں متوقع ہیں۔