Thursday, April 25, 2024

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ ، قومی ٹیم کی ٹاس جیت کر بیٹنگ

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ ، قومی ٹیم کی ٹاس جیت کر بیٹنگ
August 6, 2020
 مانچسٹر (92 نیوز) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ شروع ہو گیا۔ قومی ٹیم کی ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری ہے۔ عابد علی سولہ رنز، کپتان اظہر علی صفر پر وکٹ گنوا بیٹھے۔ شان مسعود کی محتاط بلے بازی جاری ہے۔ بارش کے باعث کچھ وقت تک کھیل روکنا بھی پڑا۔ میچ میں پہلی بار نو بال کا اختیار ٹی وی امپائر کے سپرد کیا گیا۔ قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ انگلینڈ  کے خلاف  پہلے ٹیسٹ کے لیے مکمل تیارہیں ۔ انگلش کپتان جوئے روٹ نے کہا  کہ  ویسٹ انڈیز سے زیادہ خطرناک پاکستانی چیلنج درپیش ہو گا۔ انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے 16 رکنی پاکستانی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا۔  اسکواڈ میں  اظہر  علی کے  علاوہ بابر اعظم، اسد شفیق، عابد علی، فواد عالم، امام الحق، کاشف بھٹی، رضوان،عباس، نسیم شاہ، سرفراز احمد، شاداب خان، شاہین آفریدی، شان مسعود، سہیل خان اور یاسر شاہ شامل ہیں۔