Friday, March 29, 2024

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 5 اگست سے اولڈ ٹریفورڈ میں ہو گا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 5 اگست سے اولڈ ٹریفورڈ میں ہو گا
July 6, 2020
 لاہور (92 نیوز) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 5 اگست سے اولڈ ٹریفورڈ میں ہو گا۔ ای سی بی نے سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے مابین ووسٹر میں دو روزہ میچ کے دوسرے روز ہیڈ کوچ مصباح الحق کی جانب سے کھلاڑیوں کو ٹارگٹ دے کرمیچ کھیلا جارہا ہے۔ پہلے سیشن میں کپتان اظہر علی اور امام الحق نے بیٹنگ پریکٹس کی۔ فیلڈنگ میں بابر اعظم کپتانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ سہیل خان، موسیٰ خان، عثمان شنواری، نسیم شاہ اور یاسر شاہ باؤلنگ کر رہے ہیں۔ ٹیم ترجمان کے مطابق محمد رضوان وکٹ کیپنگ کر رہے ہیں تاہم وہاب ریاض ،محمد حسنین، محمد حفیظ ،فخر زمان اور شاداب خان میچ کا حصہ نہیں۔ یہ کھلاڑی اپنی انفرادی ٹریننگ کر رہے ہیں۔