Thursday, April 25, 2024

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا چوتھا میچ آج لیڈز میں کھیلا جائے گا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا چوتھا میچ آج لیڈز میں کھیلا جائے گا
September 1, 2016
لیڈز(92نیوز)پاکستان اورانگلینڈکے درمیان سیریزکاچوتھامیچ آج لیڈزمیں کھیلاجائے گا انگلش ٹیم تین صفرسے سیریزپہلے ہی اپنے نام کرچکی ہے۔ تفصیلات کےمطابق ون ڈے سیریزکے چوتھے میچ میں پاکستان اورانگلینڈکےدرمیان آج لیڈزمیں جوڑ پڑے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام چھے بجے شروع ہوگا دونوں ٹیموں نے بدھ کے روز پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔ پاکستانی ٹیم میں کئی تبدیلیاں متوقع ہیں۔ انگلینڈ پہلے تین میچ جیت کرپانچ ایک روزہ میچزکی سیریزپہلے ہی اپنے نام کرچکاہے۔