Friday, April 26, 2024

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا
August 30, 2020
مانچسٹر (92 نیوز) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام سوا چھ بجے کھیلا جائے گا، پہلا ٹی ٹوینٹی بارش سے متاثر ہونے کے بعد منسوخ ہو گیا تھا۔ پہلا ٹی ٹونٹی بارش سے منسوخ ہونے کے بعد پاکستان اور انگلینڈ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں تیس اگست  کو مدمقابل ہوں گے، اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں ہونے والا میچ شام چھ بج کر پندرہ منٹ پر شروع ہو گا۔ پہلے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ کی ٹیم نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 131 رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہو نے پر میچ روک دیا گیا۔ گراؤنڈ گیلی ہونے پر امپائر نے میچ ختم کر دیا۔ انگلینڈ کی طرف سے ٹام بینٹن 71 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے، میلان 23، مورگن 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، معین علی آٹھ کے اسکور پر پویلین لوٹے۔ پاکستان کی طرف سے عماد وسیم اور شاداب نے دو، دو، افتخار احمد نے ایک وکٹ حاصل کی، شاداب خان ٹی ٹونٹی میں 50 وکٹیں حاصل کرنے والے ساتویں پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔ قومی کرکٹر عماد وسیم نے کہا کہ میچ واش آؤٹ ہونے کا بہت افسوس ہے، میچ پورا ہوتا تو جیت جاتے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی یکم ستمبر کو کھیلا جائے گا۔