Thursday, April 25, 2024

پاکستان کی انگلینڈ کیخلاف آخری ٹیسٹ میں پراعتماد بیٹنگ جاری

پاکستان کی انگلینڈ کیخلاف آخری ٹیسٹ میں پراعتماد بیٹنگ جاری
November 1, 2015
شارجہ (92نیوز) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ آج شارجہ میں کھیلا جا رہا ہے۔ پاکستان کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آج کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستانی ٹیم کے اوپنر اظہرعلی بغیر کوئی سکور بنائے اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔ قبل ازیں دونوں ٹیموں نے آخری معرکے سے پہلے بھرپور تیاری کی۔ پاکستان سیریز جیتنے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم سیریز بچانے کا عزم لے کر میدان میں اترے ہیں۔ پاکستانی ٹیم محمدحفیظ، اظہرعلی، شعیب ملک، یونس خان، مصباح الحق، اسد شفیق، سرفراز احمد، وہاب ریاض، یاسر شاہ، ذوالفقار بابر اور راحت علی پر مشتمل ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم ایلسٹر کک، معین علی، آئن بیل، جے روٹ، ٹیلر، سٹوکس، بیئرسٹو، پٹیل، عادل رشید، ایس بورڈ اور اینڈرسن پر مشتمل ہے۔