Friday, April 19, 2024

پاکستان اور انگلینڈ کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا

پاکستان اور انگلینڈ کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی آج  کھیلا جائے گا
September 7, 2016
مانچسٹر(92نیوز)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان واحد ٹی ٹوینٹی آج  مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ  کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ڈے نائٹ میچ پاکستانی وقت کے مطابق  رات ساڑھے دس بجے شروع ہو گا۔ تفصیلات کےمطابق   کرکٹ کے مختصر ترین فارمیٹ میں دونوں ٹیمیں مانچسٹر کے میدان میں پہلی بار مد مقابل ہوں گی۔ پاکستان اور انگلینڈ  اب تک  پانچ ٹی ٹوینٹی سیریز کھیل چکے  ہیں۔  جن میں  سے  دو سیریز برسٹل اور کارڈف جبکہ تین متحدہ عرب امارات میں کھیلی گئی ہیں۔ گرین شرٹس کو صرف ایک سیریز میں فتح نصیب ہوئی جبکہ انگلش ٹیم نے تین سیریز جیتیں۔ ایک سیریز برابری پر ختم ہوئی۔ دونوں کے درمیان کھیلے جانے والے گیارہ دو طرفہ میچوں میں سے پاکستان صرف تین میچ جیت پایا جبکہ آٹھ میچوں میں فتح انگلش ٹیم کے نام رہی۔  ٹی ٹوینٹی فارمیٹ میں انگلینڈ کا پلہ بھاری ہے۔ حالیہ دورہ  انگلینڈ  میں پاکستان نے میزبان ٹیم کے ساتھ ٹیسٹ سیریز دو دو سے برابر کی جبکہ ون ڈے سیریز میں اسے  شکست ہوئی۔ قوم کی نظریں اب ٹیم سرفراز پر مرکوز ہیں جو  واحد ٹی ٹوینٹی کو جیت کر دورے کو بھی برابری پر ختم کرے۔