Friday, March 29, 2024

  پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں کل دوسرے ٹیسٹ میں آمنے سامنے

   پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں کل دوسرے ٹیسٹ میں آمنے سامنے
October 21, 2015
        دبئی(سپورٹس ڈیسک)پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ  ٹیمیں کل دبئی میں دوسرے ٹیسٹ  میں مد مقابل ہوں گی۔ لیگ اسپنر یاسر شاہ اور لیفٹ آرم اسپنر بلال آصف کے فائنل الیون کا حصہ بننے کا امکان ہے۔ تفصیلات کےمطابق قومی ٹیم کے لیے اچھی خبر وکٹیں  اڑانے والے  یاسر شاہ فٹ ہوگئے، دبئی ٹیسٹ میں اپنے ہتھیار آزمانے کے لیے بھر پور تیار ہیں۔ مشکوک  باؤلنگ ایکشن کی زد میں آئے بلال آصف بھی دبئی  پہنچ چکے ہیں لیفٹ آرم اسپنر نے ساتھی باؤلرز کے ساتھ  بھر پور پریکٹس کی۔ دوسرے ٹیسٹ میں کپتان مصباح الحق طاقتور اسپن اٹیک کے ساتھ میدان میں اترنے کے خواہش مند ہیں تاکہ انگلینڈ سے میچ جیت کر تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں برتری حاصل  کر سکیں باؤلنگ لائن میں چند تبدیلیوں کے علاوہ بیٹنگ لائن اپ برقرار رہنے کا امکان ہے اوپنر اور نائب کپتان اظہر علی ویزا مسائل کے باعث ایک بار پھر ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ ابوظہبی کے مقابلے میں دبئی کی وکٹ اسپنرز کے لیے زیادہ مددگار ہے دونوں ٹیموں کے درمیان یہاں کھیلے گئے آخری میچ میں گرین کیپس نے کامیابی اپنے نام کی تھی۔