Thursday, April 25, 2024

پاکستان اور انگلینڈ کی ویمن ٹیموں میں پہلا ون ڈے آج کھیلا جائیگا

پاکستان اور انگلینڈ کی ویمن ٹیموں میں پہلا ون ڈے آج کھیلا جائیگا
December 9, 2019
کوالالمپور ( 92 نیوز) پاکستان اور انگلینڈ کی ویمن ٹیموں کے مابین پہلا ون ڈے آج کھیلا جائے گا، ون ڈے انٹرنیشنل آج ملائشین دارالحکومت کوالالمپورمیں کھیلا جائے گا۔ آئی سی سی ویمن چیمپئن  شپ کے سلسلے میں پاکستان اور انگلینڈ کے مابین تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ بارہ دسمبر اور تیسرا چودہ دسمبر کو کھیلا جائے گا ۔ آئی سی سی ویمن چیمئنز ٹرافی میں براہ راست کوالیفائی کرنے کیلئے پاکستان کو سیریز میں برتری حاصل کرنا ضروری ہے ۔ پاکستانی کپتان بسمہ معروف اور انکی انگلش ہم منصب ہیتھر نائٹ نے کوالالمپور کے مشہور ٹوئن ٹاورز کے سامنے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی  کی اور فوٹو سیشن کرایا۔