Friday, April 26, 2024

پاکستان اور انگلینڈ دبئی ٹیسٹ میں مدمقابل، سنچری میکر مصباح الحق دوسرے روز رنز میں اضافہ کئے بغیر آؤٹ

پاکستان اور انگلینڈ دبئی ٹیسٹ میں مدمقابل، سنچری میکر مصباح الحق دوسرے روز رنز میں اضافہ کئے بغیر آؤٹ
October 23, 2015
دبئی (ویب ڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں دبئی ٹیسٹ میں مدمقابل ہیں۔ میچ کے دوسرے روز پاکستانی ٹیم بیٹنگ کر رہی ہے اور اس نے کچھ دیر قبل تک پانچ وکٹوں کے نقصان پر تین سو پچاس رنز بنا لئے ہیں۔ میچ کے دوسرے روز کھیل کا آغاز ہوا تو گرین شرٹس نے نوے اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر دو سو بیاسی رنز بنا رکھے تھے۔ کپتان مصباح الحق ایک سو دو اور اسد شفیق  چھیالیس رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔ مصباح الحق زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہرے اور اپنے رنز میں اضافہ کئے بغیر پویلین لوٹ گئے۔ اسٹوارٹ براڈ نے انہیں ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا جبکہ اسد شفیق نے اپنی نصف سنچری مکمل کر لی۔ تین میچز کی سیریز کا پہلا میچ ابوظہبی میں کھیلا گیا تھا جو ڈرا ہوا تھا۔