Friday, April 19, 2024

پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو نئی جہت پر لانے کی ضرورت ہے : ممنون حسین

پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو نئی جہت پر لانے کی ضرورت ہے : ممنون حسین
July 14, 2015
اسلام آباد(92نیوز)صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان دوطرفہ تجارت کو نئی جہت پر لانے کی ضرورت ہے۔ تفصیلات کے مطابق انڈونیشا کے لیے پاکستان کے نامزد سفیر محمد عاقل ندیم نے ایوان صدر میں صدر ممنون حسین سے ملاقات کی۔ صدر مملکت نے نامزد سفیر کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکبا دی۔صدر مملکت نے کہا کہ انڈونیشیا ایک اہم اسلامی ملک ہے اور پاکستانی مصنوعات کی برآمد کے لیے بڑی منڈی ہے۔ صدر مملکت نے دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی عدم توازن کو بہتر بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ صدر  ممنون حسین  نے کہا کہ پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان دوطرفہ تجارت کو نئی جہت پر لانے کی ضرورت ہے۔ جکارتہ میں پاکستانی مصنوعات کی تشہیر کے لیے ڈسپلے سنٹر قائم کریں تاکہ پاکستانی مصنوعات کو بہتر انداز میں پیش کیا جاسکئے۔ صدر مملکت ممنون حسین نے دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے اعلیٰ سطح کے رابطوں، پارلیمانی وفود اور عوامی سطح پر تبادلوں کی ضرورت پر بھی زور دیا۔