Thursday, May 9, 2024

پاکستان اور افغانستان کے درمیان کرکٹ میچ کے دوران اسٹیڈیم کے باہر افغان شہری آپے سے باہر

پاکستان اور افغانستان کے درمیان کرکٹ میچ کے دوران اسٹیڈیم کے باہر افغان شہری آپے سے باہر
June 29, 2019
 لیڈز (92 نیوز) انگلینڈ کے شہر لیڈز میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان کرکٹ میچ کے دوران اسٹیڈیم کے باہر افغان شہری آپے سے باہر ہو گئے۔ پاکستانی شائقین کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ لیڈز میں میچ کے دوران افغانستان کے تین کھلاڑی  جلدی آؤٹ  ہوئے تو  پاکستانی شائقین کاجشن افغان تماشائیوں کو ایک آنکھ نہ بھایا اورانہوں نے نہتے پاکستانی شائقین کوتشدد کانشانہ بنانا شروع کر دیا۔ اس بدتہذبی کے مرکزی کردار ماسٹر مائنڈ پی ٹی ایم کے کارندے تھے ۔ اسٹیڈیم کے باہر سکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے پاکستانی شائقین کو بھپرے افغان شائقین سے بچایا اور ہنگامہ کرنیوالے دو افغانیوں کو گرفتار کر لیا۔ صرف یہی نہیں لیڈز میں میچ کے دوران ایک جہاز گراؤنڈ کے گرد چکر لگاتا رہا جس پر پاکستان مخالف نعروں پر مبنی بینر لٹک رہا تھا۔ ادھر پاکستان شائقین نے آئی سی سی سے افغان شائقین کے روئیے اور پاکستان مخالف کارروائیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ افغان شائقین نے بدتمیزی، بدتہذیبی اور احسان فراموشی کی بدترین مثال قائم کی ہے  جسے سوشل میڈیا پر بھی خوب لتاڑا جا رہا ہے۔