Thursday, April 25, 2024

پاکستان اور افغانستان کے درمیان آئندہ ماہ ہونے والی ون ڈے سیریز ملتوی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان آئندہ ماہ ہونے والی ون ڈے سیریز ملتوی
August 24, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) پاکستان اور افغانستان کے درمیان آئندہ ماہ ہونے والی ون ڈے سیریز ملتوی ہو گئی۔

پی سی بی نے سیریز  ملتوی  ہونے کی تصدیق  کر دی ۔ پی سی بی کا کہنا ہے افغانستان  کرکٹ بورڈ کی درخواست پر  سیریز ملتوی کی گئی  ہے۔ لاجسٹک  مسائل اور  سری لنکا میں کورونا وائرس کے باعث  لاک ڈاؤن بھی سیریز ملتوی کرنا کی وجہ بنی ہے۔ سیریز کو 2022 میں  دوبارہ ری شیڈول کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔

پاکستان اور افغانستان کے  درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز  ستمبر  کے پہلے ہفتے میں سری لنکا میں شیڈول تھی۔