Friday, May 17, 2024

پاکستان اور افغانستان جڑواں بھائی، ہمسایہ ملک کی صورتحال پر تشویش ہے، یوسف گیلانی

پاکستان اور افغانستان جڑواں بھائی، ہمسایہ ملک کی صورتحال پر تشویش ہے، یوسف گیلانی
August 19, 2021 ویب ڈیسک

ملتان (92 نیوز) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کہتے ہیں، پاکستان اور افغانستان جڑواں بھائی ہیں، ہمسایہ ملک کی صورتحال پر تشویش ہے۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا، افغانستان کے معاملے پر من حیث القوم فیصلہ کرنا چاہئے، خانہ جنگی ہوئی تو سب سے زیادہ پاکستان متاثر ہوگا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ، افغان طالبان نے جس رویہ کا اظہار کیا ہے، مستقبل میں بھی ایسا ہی رویہ رکھنا ہوگا۔

سابق وزیر اعظم نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا بھی مطالبہ کردیا، لاہور دست درازی واقعہ کو درد ناک قراردیتے ہوئے کہا کہ ہمارے سر شرم سے جھک گئے ہیں۔