Thursday, May 9, 2024

پاکستان اور اسکی سیاسی تاریخ کا یہ سیاہ ترین دور ہے، مریم اورنگزیب

پاکستان اور اسکی سیاسی تاریخ کا یہ سیاہ ترین دور ہے، مریم اورنگزیب
November 27, 2020

مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کبھی صحت اور کبھی کسی کی والدہ کی موت پر سیاست کی جارہی ہے، حکمرانوں کے گھٹیا پن کا ثبوت یہ ہے کہ والدہ کی وفات کے چھ دن بعد شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو رہا کیا گیا۔ 14 دن کی درخواست دی گئی تھی، لیکن 5 دن کے پیرول کی اجازت دی گئی۔ پیرول پر رہائی کی مدت کے تعین کے لئے ایک دن پہلے کا لکھا گیا تھا۔

اُن کا کہنا تھا کہ قانون میں پیرول کی مدت کا تعین نہیں، چیف سیکرٹری کا اختیار ہے، پیرول حکومت کا کوئی احسان نہیں بلکہ شہبازشریف اور حمزہ شہباز کا قانونی حق تھا۔