Friday, March 29, 2024

پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین پہلاٹیسٹ اتوار سے کھیلا جائیگا

پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین پہلاٹیسٹ اتوار سے کھیلا جائیگا
October 4, 2018
دبئی  ( 92 نیوز) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ  سیریز کا آغاز اتوار سے ہو گا،دونوں ٹیمیں   پہلے ٹیسٹ میں دبئی کے میدان میں ایکشن میں دکھائی دیں گی ،سرفراز الیون  ٹیسٹ رینکنگ بہتر کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ شاہینوں کا ایک اور بڑا امتحان شروع ہونے کو ہے ، سرفراز الیون کو متحدہ عرب امارات کے صحراؤں میں کینگروز کا کڑا چیلنج درپیش ہوگا۔پہلا ٹیسٹ 7 اکتوبر سے دبئی میں کھیلا جائے گا۔ قومی  ٹیم کی جانب سے بلال آصف ،فخرزمان  اور میر حمزہ  ٹیسٹ  ڈیبیو کریں گے توایرون فنچ ،ٹریوس ہیڈ سمیت  آسٹریلیا کے پانچ  کھلاڑی بھی   ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز کریں گے۔ پاکستانی ٹیم کے پاس رینکنگ بہتر کرنے کا نادر موقع ہے ،پاکستان دو صفر سے سیریز جیتنے میں کامیاب ہوا تو سری لنکا سے چھٹی پوزیشن چھین لے گا۔ موجودہ عالمی رینکنگ میں آسٹریلیا کی ٹیم تیسری ،جب کہ پاکستان ساتویں نمبر پر براجمان ہے ۔ دونوں ٹیموں  کے درمیان دو ٹیسٹ اور تین  ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے ، دبئی میں ٹیسٹ اور مختصر فارمیٹ کے مقابلوں کی سیریز کے  لوگوکی رونمائی بھی کر دی گئی۔