Friday, April 19, 2024

پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین دوسرا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائیگا

پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین دوسرا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائیگا
October 25, 2018
دبئی ( 92 نیوز) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹی 20 آج دبئی میں کھیلا جائے گا، پہلے ٹی 20 میں گرین شرٹس نے آسٹریلیا کو 66 رنز سے شکست دی تھی ، تین میچوں کی سیریز میں قومی ٹیم کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ پہلے میچ میں  کینگروز کو دھول چٹانے کے بعد شاہینوں کی سیریز پر نظریں  جم گئیں ۔ پاکستان اور آسٹریلیا کےدرمیان دوسرا ٹی ٹوینٹی کل کھیلا جائےگا۔ سرفراز الیون کیلئے ایک اور اچھی خبر ہے کہ سینئر بلے باز شعیب ملک  بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے، سرفراز سیریز اپنے نام کرنے کیلئے پر عزم ہیں تو آسٹریلوی ٹیم بھی  میچ جیتنے کی پوری کوشش کرے گی۔پہلے ٹی 20 میں باؤلرز کی شاندار باؤلنگ کی بدولت  گرین شرٹس نے آسٹریلیا کو66رنز سے  پچھاڑا تھا۔ پاکستانی آل راؤنڈر عماد وسیم نے ٹیم میں دھواں دھار واپسی کرتے ہوئے  آسٹریلوی بیٹنگ لائن  کو تنکوں کی طرح بکھیردیا تھا ۔  اسٹار آل راؤنڈر نے تین کینگروز کا شکار کیا ۔ شاہینوں کی تباہ کن باؤلنگ کے باعث پوری آسٹریلین ٹیم  صرف 89 رنز پر ڈھیر ہو گئی ، فہیم اشرف اور شاہین شاہ آفریدی نے بھی عماد کا خوب ساتھ نبھایا اور دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔