Thursday, April 25, 2024

پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ آج کھیلا جائیگا

پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ  آج کھیلا جائیگا
October 27, 2018
دبئی ( 92 نیوز) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ  آج دبئی میں کھیلا جائے گا ۔ تین میچز کی سیریز میں گرین شرٹس کو دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، قومی ٹیم سیریز میں کلین سویپ کے لئے پرعزم ہے۔ ٹیسٹ سیریز کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی  شاہینوں نے کینگروز کو پچھاڑ دیا ، سیریز اپنے نام کرنے کے بعد سرفراز الیون نے  کلین سوئیپ پر نظریں جما لیں ۔ دوسرے ٹی 20 میں  پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے  کے بعد آسٹریلیا کو 11رنزسے شکست  دی، قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے، جواب میں آسٹریلین ٹیم 20 اوورز میں 136 رنز بنا سکی ۔ پہلے میچ میں  گرین شرٹس نےیک طرفہ مقابلے کے بعد کینگروز کو 66رنز سے دھول چٹائی تھی، قومی ٹیم نے کپتان سرفرازاحمد کی قیادت میں مسلسل 10 ویں  ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کی ۔ اگر پاکستان سیریز میں کلین سوئیپ کرنے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان کا چھٹا کلین سوئیپ ہوگا، پاکستان آئی سی سی رینکنگ میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے ۔