Saturday, May 18, 2024

پاکستان کیخلاف آسٹریلیا کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ ‏

پاکستان کیخلاف آسٹریلیا کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ ‏
March 27, 2019

ابوظہبی( 92 نیوز ) پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین تیسرا ون ڈے میچ آج ابو ظہبی میں  کھیلا جارہا ہے ۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔

  آسٹریلیا کی ٹیم کو پانچ میچز کی سیریز میں  دو صفر سے برتری حاصل ہے جبکہ اسے سیریز جیتنے کے لئے صرف ایک فتح درکار ہے ۔

شاہینوں کے پاس اب غلطی کی کوئی گنجائش نہیں  اور سیریز جیتنے کے لئے لگاتار تین فتوحات حاصل کرنا لازم ہے ۔

کوچ مکی آرتھر  بھی قومی ٹیم کی سیریز میں واپسی کےلیے پر عزم ہیں ۔ مکی آرتھر نے کہا امید ہے ٹیم اچھاپرفارم کرے گی ۔

انہوں نے کہا تیسرے ون ڈے میں دو تبدیلیاں کی جائیں گی ، فہیم اشرف اور محمد عباس کی جگہ عثمان شنواری اور جنید خان  کو فائنل الیون میں شامل کیا جائے گا۔

ہیڈ کوچ کا کہنا ہے کہ  نئے لڑکوں کو موقع نہ دیا جائےتو تنقید کی جاتی ہے اور اب ہم موقع دے رہے ہیں پھر بھی تنقید کی جارہی ہے ، محمدحسنین نے ڈیبیومیں شاندار کارکردگی دکھائی۔

عثمان خواجہ نے بھی نوجوان باؤلر کی تعریف کرتے ہوئے کہامحمد حسنین کی اسپیڈ اچھی ہے اور وہ اچھا باؤلر دکھائی دیتا ہے۔

آسٹریلیا کو پانچ میچوں کی سیریز میں دوصفر کی برتری حاصل ہے۔