Tuesday, April 23, 2024

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ آج سے شروع ہو گا

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ آج سے شروع ہو گا
November 28, 2019
ایڈیلیڈ (92نیوز) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جوڑ پڑنے میں ایک روز باقی  ہے ، دونوں ٹیموں کے کپتان پنک بال کے ساتھ کھیلنے کے حوالے سے پرجوش ہیں ۔ مہمان ٹیم میں کئی تبدیلیاں متوقع جبکہ میزبان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی  ،ایڈیلیڈ ٹیسٹ کل سے شروع ہوگا ۔ پاکستان اور آسٹریلیا  کل ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں ایک دوسرے کے مدمقابل آنے کیلئے تیار ہیں ، ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ دونوں کپتانوں کا بڑا امتحان  ہے ۔ پاکستانی کپتان اظہرعلی  نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا  پچ اور کنڈیشنز دیکھ کر فائنل الیون کا فیصلہ کریں گے تاہم محمد عباس ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ اظہر علی نے خود نمبر تین پر بیٹنگ کرنے کا عندیہ دیا۔ اظہر علی کاکہنا تھا نسیم شاہ  نے پہلے ٹیسٹ میں اچھی باؤلنگ  کی  ، تاہم اس پر زیادہ بوجھ نہیں ڈالنا چاہیے ، ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں موسیٰ خان کو موقع دیا جاسکتا ہے ۔ آسٹریلوی کپتان ٹم پین نے کہا پچ اور گراؤنڈ پر اچھی گھاس اور مختلف کنڈیشنز مختلف نتائج کا سبب بن سکتی ہیں۔آسٹریلین کوچ جسٹن لینگر نے برسبین ٹیسٹ کے وننگ کمبی نیشن کو تبدیل نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان کو برسبین ٹیسٹ میں کینگروز کے ہاتھوں ایک اننگز اور پانچ رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، شاہین ٹیسٹ سیریز بچانے اور کینگروز کلین سویپ کرنے کیلئے ایڈیلیڈ کے میدان میں اتریں گے۔