Thursday, March 28, 2024

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کے باعث روک دیا گیا

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کے باعث روک دیا گیا
November 3, 2019
 سڈنی (92 نیوز) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کے باعث روک دیا گیا۔ بارش کے باعث کھیل روک کر وکٹ کو ڈھانپ دیا گیا۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں گرین شرٹس نے ردھم پکڑا تو بادل برس پڑے ۔ پاکستان پہلے کھیلتے ہوئے تیرہویں اوور میں تین وکٹ پر 88 رنز بنا چکا ہے۔ پہلے دو بلے باز 11 رنز پر پویلین لوٹے ۔ محمد رضوان 33 رنز بنا کر چلتے بنے۔ بابراعظم 43 اور محمد آصف دس رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔ شاہین کینگروز کے دیس میں اونچی اڑان کے لیے تیار ہیں۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا معرکہ آج سج گیا ہے۔ ٹی ٹوینٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی ۔ دونوں کپتانوں نے ٹرافی کے ہمراہ فوٹوسیشن بھی کرایا۔ بابر اعظم کو نوجوان ٹیم سے آسٹریلیا کیخلاف اچھی کارکردگی کی توقع ہے۔ خامیوں پر قابو پانے کے لیے قومی ٹیم نے ٹریننگ سیشن میں بھر پور پریکٹس کی ۔ بیٹنگ ،باؤلنگ  اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔ مختصر ترین فارمیٹ کے باہمی مقابلوں میں قومی ٹیم کا آسٹریلیا کیخلاف پلڑا بھاری ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں 20 بار آمنے سامنے ہوئیں ، 13 بار شاہینوں نے میدان مارا جبکہ 7 بار کینگروز نے کامیابی حاصل کی۔