Saturday, April 27, 2024

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی کل کھیلا جائے گا

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی کل کھیلا جائے گا
October 23, 2018
دبئی (92 نیوز) ٹیسٹ سیریز کے بعد شاہینوں نے ٹی ٹوئنٹی ٹرافی پر نظریں جما لیں۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی کل کھیلا جائے گا۔ ٹیسٹ سیریز میں آسٹریلین ٹیم کے ارمان خاک میں ملانے کے بعد شاہین مختصر فارمیٹ کے بڑے مقابلوں کے لیے مکمل تیار ہیں۔ ابوظہبی اسٹیڈیم میں  قومی ٹیم کی بھرپور پریکٹس ہوئی اور خامیوں پر قابو پانے کے لیے خوب جان ماری۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا معرکہ کل ہو گا۔  دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے ابوظہبی کے میدان میں ان ایکشن ہوں گی۔ سرفراز احمد قومی ٹیم کی کمان سنبھالیں گے تو ایرون فنچ آسٹریلیا کے سپہ  سالار ہوں گے۔ فخر زمان کینگروز کے چھکے چھڑانے کے لیے بے تاب ہیں۔ بابر اعظم ،شعیب ملک  مڈل آرڈرز کو تقویت دیں گے۔ پروفیسر کا فارمولہ چل گیا تو حریف ٹیم کے لیے مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں۔ عماد وسیم اور شاداب خان گھومتی گیندوں سے آسٹریلوی بلے بازوں کو چکرائیں گے۔ شاہینوں کو میچ جیتنے کے لیے ایرون فنچ ، ڈی آرسی شارٹ، گلین میکسویل  کو جلد پویلین بھجوانا ہو گا۔ قومی بیٹسمنیوں کو مچل اسٹارک ،ایڈم زمپا کو سمجھداری سے کھیلنا ہو گا۔