Sunday, May 19, 2024

پاکستان اور آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آج آمنے سامنے ہونگے

پاکستان اور آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آج آمنے سامنے ہونگے
November 11, 2021 ویب ڈیسک

دبئی (92 نیوز) کرکٹ کی عالمی جنگ کا بڑا معرکہ سجنے کو تیار ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان آج بڑا مقابلہ ہو گا۔

دونوں ٹیمیں آج شام سات بجے دوسرے سیمی فائنل میں  مدمقابل ہوں گی۔ قومی ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف بڑے معرکے کے لیے دبئی میں بھرپور پریکٹس کی۔ کھلاڑیوں نے بیٹنگ ،باؤلنگ اور فیلڈنگ کی ٹریننگ کی ۔ کوچز نے خامیوں پر قابو پانے کے لیے ٹپس دیں۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے سیمی فائنل سے پہلے قومی ٹیم کے نام اہم پیغام میں کہا ٹیم آسٹریلیا کےخلاف بغیر پریشر کے میدان میں اترے۔ انہوں نے بابر اعظم کی کارکردگی کو شاندار اور ٹیم کے اعتماد کو ناقابل شکست قرار دے دیا اور کہا قومی ٹیم نے اپنی کارکردگی سے خود کو بہترین ثابت کیا۔ اب ناک آؤٹ راؤنڈ میں انہیں کوئی ٹیم نہیں ہرا سکتی۔

ہیڈ کوچ میتھیو ہیڈن کا کہنا ہے بابر اعظم کے پاس بہتر ہنر ہے۔ اسلام پاکستانی کھلاڑیوں کو متحد کرتا ہے۔ آسٹریلوی کرکٹ کے ٹیم کپتان ایرون فنچ بھی  قومی کرکٹرز کی صلاحیتوں کے معترف نگلے۔