Sunday, May 19, 2024

پاکستان اور آئی ایم ایف کےدرمیان چھ ارب ڈالر کی بات ہوئی ، عالمی مالیاتی ادارہ

پاکستان اور آئی ایم ایف کےدرمیان چھ ارب ڈالر کی بات ہوئی ، عالمی مالیاتی ادارہ
May 24, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) عالمی مالیاتی فنڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان کیساتھ چھے ارب ڈالر پروگرام پر بات ہوئی ۔ آئی ایم ایف پروگرام سے پاکستان کیلئے قرضوں کا دباؤ کم ہو گا۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کےدرمیان چھ ارب ڈالر کی بات ہوئی ۔ عالمی مالیاتی ادارے نے تصدیق کر دی ۔ پروگرام سے پاکستان پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا ۔ قرضوں کا دباؤ کم اور انسانی وسائل کی بہتری ہوگی ۔ پروگرام سے پاکستان سماجی شعبوں کیلئے زیادہ رقوم استعمال کر سکے گا۔ عالمی مالیاتی ادارے کے ترجمان گیری رائس نے صحافیوں کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ پاکستان کے ساتھ سٹاف لیول مذاکرات 12 مئی کو مکمل ہوئے جس کے تحت پاکستانی حکام کے ساتھ  چھے  ارب ڈالر پروگرام پر بات چیت مکمل ہوئی ہے۔ پروگرام کا مقصد پاکستان میں پبلک فنانسنگ میں بہتری، قرضوں کا دباؤ کم کرنا اور پاکستان کو پائیدار ترقی کی راہ پر واپس لانا ہے۔ آئی ایم ایف ترجمان نے مزید کہا کہ پروگرام سے پاکستان سماجی شعبوں کے لیے زیادہ رقوم استعمال کر سکے گا جس سے پاکستان میں انفراسٹرکچر کی بہتری ممکن ہو گی۔