Friday, May 3, 2024

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کی کامیابی ٹیکس، توانائی کی نئی پالیسیوں سے مشروط

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کی کامیابی ٹیکس، توانائی کی نئی پالیسیوں سے مشروط
May 3, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کی کامیابی کو ٹیکس، توانائی، گیس اور پٹرولیم کیلئے نئی پالیسیوں سے مشروط کر دیا گیا۔  ذرائع کے مطابق 10 مئی تک جاری رہنے والے مذاکرات کی کامیابی پر ڈرافٹ کو حتمی شکل دے دی جائیگی۔ مذاکرات کی کامیابی کو ٹیکس، توانائی، گیس اور پٹرولیم کیلئے نئی پالیسیوں سے مشروط کردیا گیا۔ ایک اور شرط یہ بھی عائد کی گئی ہے کہ بجٹ کا خسارہ جی ڈی پی کا 5 فیصد سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔ ذرائع کے مطابق پیکیج پاک آئی ایم ایف پالیسی فریم ورک پیپر کے عنوان سے ترتیب دیا جائیگا۔ پہلا حصہ 4 ارب ڈالر کا ہوگا جو ڈرافٹ کی منظوری پر منتقل کر دیئے جائیں گے۔ دوسرا حصہ مساوی رقم کا ہو گا جس میں سے ہر 3 ماہ بعد 36.3 کروڑ ڈالر کی ادائیگی ہوگی۔ پاکستان ہر ادائیگی سے پہلے شرائط کی تعمیلی رپورٹ پیش کرے گا جو لازمی ہو گی۔ رپورٹ کے بعد ہر ادائیگی سے پہلے آئی ایم ایف حکام تصدیق کریں گے۔