Saturday, May 11, 2024

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ مذاکرات کا تیسرا دور کامیاب

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ مذاکرات کا تیسرا دور کامیاب
June 9, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ مذاکرات کا تیسرا دور کامیاب رہا، تنخواہیں اور پینشن بڑھانے پر ہم آہنگی۔ اکتوبر تک بجلی اور گیس مہنگی نہیں ہوگی۔ آئی ایم ایف نے رضامندی ظاہر کردی۔ آئندہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ریلیف پر بھی آمادگی ظاہر کردی۔ بجٹ خسارہ قابو کرنے کے لیے متبادل آمدن پر بھی اتفاق ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے نان ٹیکس آمدن بڑھانے پر آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرادی۔ آئی ایم ایف 30 ستمبر تک شرائط نرم رکھے گا۔ وفاقی حکومت نے اسٹیٹ بینک سے قرض بدستور منجمند رکھے جانے کی بھی آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرادی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان موجودہ قرض پروگرام پر کاربند رکھے گا، موجودہ قرض پروگرام کی بیش تر شرائط اکتوبر کے بعد پوری ہوں گی۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق بجلی اور گیس کی قیمتیں موجودہ نرخوں  پر رکھنے سے ہونے والا خسارہ اندرونی ذرائع سے پورا کیا جائے گا۔ تنخواہیں بڑھانے سے ہونے والا خسارہ نوٹ پرنٹ کے ذریعے پورا کیا جائے گا۔ کمپپرومائیز فارمولے کے تحت خسارے پورے کرنے کے لیے نوٹ پرنٹ اور نان ٹیکس آمدنی کو سہارا لیا جائے گا۔